امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا تھا۔