امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ ایک ساتھ اپنی قدر بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔
ڈالر انٹر بینک میں 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے کا ہوا ہے۔