کراچی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 907 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 642 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی ایک دن پہلے سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوئی تھی۔