وفاقی بجٹ میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کمانے والوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔
فنانس بل کے مطابق سالانہ ساڑھے3سے 4 کروڑ روپے کمانے والوں پر 6فیصد سپرٹیکس لگانے،سالانہ4 کروڑ سے 5کروڑ روپے کمانے والوں پر 8فیصد سپر ٹیکس لگانے،سالانہ 5 کروڑ روپے سے زائد کمانے والوں پر10فیصد سپر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی۔