وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا ہے اور کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت نے گزشتہ مالی سال کی انکم ٹیکس سلیبز کو برقرار رکھ کر تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 51 ہزار تنخواہ سے انکم ٹیکس کٹنا شروع ہو گا جو کہ 25 روپے بنتا ہے، 60 ہزار تنخواہ حاصل کرنے والوں کے 250 روپے کٹیں گے، 70 ہزار تنخواہ حاصل کرنے والوں سے 500 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
80 ہزار ماہانہ تنخواہ حاصل کرنے والے ٹیکس کی مد میں 750 روپے دیں گے، نوے ہزار تنخواہ پر 1 ہزار اور 1 لاکھ تنخواہ پر 1250 روپے ٹیکس کی مد میں وصول کئے جائیں گے۔