قازقستان کا لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

قازقستان نے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ قازقستان کی سکیٹ ائرلائن جولائی میں الماتے سے لاہور کے لیے دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سول ایویشن کے مطابق قازقستان سے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز 8 جولائی سے کیا جائے گا۔

سکیٹ (SCAT) ائرلائن ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کرے گی، پروازوں کے لیے سکیٹ ائر لائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ قازقستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے سلسلے میں لاہور ائرپورٹ پر تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔