راجھستان: بھارت میں 6 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 143 جوڑوں کی شادی کرا کر دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے گئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے شری ماہاویر گوشالا کلیان سنستھان نامی ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ نے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ہندو اور مسلمان دونوں مذاہب کے افراد کی شادیاں کرائی گئیں۔
یہ تقریب 6 گھنٹے سے کم وقت تک جاری رہی اور 12 گھنٹوں کے اندر اور 24 گھنٹوں کے اندر سب سے زیادہ شادیاں کرانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
اجتماعی شادی کی تقریب میں راجھستان کے اشوک گیہلوٹ اور کابینہ کےوزیر پرامود جین بھایا نے شرکت کی اور جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹرسٹ کی جانب سے ہر جوڑے کو زیورات، ٹی وی، فریج سمیت دیگر تحائف دیے گئے۔