اسلام آباد:حکومت نے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے خدشات کے باوجود نئے مالی سال کے بجٹ میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای ویز) کی تیاری پر ٹیکس کی بڑی رعایتیں برقرار رکھی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ فنانس بل 24-2023 کو پڑھنے کے بعد ہم اس اتفاق رائے پر پہنچے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت مخلوط حکومت نے پی ٹی آئی کی 2021 کی اس پالیسی کو جاری رکھا ہے جس کے تحت ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 22 فیصد ٹیکس رعایت دی گئی ہے۔
یہ لگ بھگ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی کار ہوتی ہے جسے خریدنے کی استطاعت مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس نہیں صرف امرا ہی رکھتے ہیں۔