کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردی مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے۔