وفاق کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1750روپے کمی کے بعد 2لاکھ500روپے ہوگئی۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1 لاکھ 93ہزار330روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1963ڈالر پر پہنچ گیا۔