حکومت کا گیس اور بجلی مزید مہنگی کرنیکا عندیہ 

اسلام آباد:حکومت نے آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں گیس اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

 پیر کے روز اپنے بیان میں وزیر مملکت  خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ ہوا تو پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

 فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بجٹ میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔


جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ عالمی مہنگائی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی مہنگائی کم ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ایف بی آر نے 223 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، 88 فیصد نئے ٹیکس ایسے ہیں جو براہ راست ٹیکس ہیں تاہم ایف بی ا?ر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔