پڑھائی میں اچھا نہیں تھا، ریاضی میں 100 میں سے صفر ملا: رنویر سنگھ

بالی وڈ اداکار  اور  اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے پڑھائی میں کمزور ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی کرن جوہر کے ہمراہ  ایک تقریب سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شرکا سے گفتگو کے دوران انہیں پڑھائی میں کمزور ہونے کا اعتراف کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں رنویر سنگھ کو سفید رنگ کے تھری پیس سوٹ میں چیئر پر بیٹھے اور ہاتھ میں مائیک پکڑے دیکھا جاسکتا ہے ،گفتگو کے دوران رنویر سنگھ نے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا یہاں کوئی 100 میں سے صفر لایا ہے؟

جس کے بعد رنویر نے خود ہی بتادیا کہ میں لایا ہوں مجھے ریاضی (میتھس) میں صفر ملا تھا،انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں مجھے مائنس 10 ملے تھے، اسی گفتگو کے دوران عالیہ نے بتایا کہ انھیں فزکس میں 100 میں سے 8 نمبر ملے تھے۔   

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  میں  پڑھائی میں بالکل بھی اچھا نہیں تھا لیکن اب   محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم ضروری ہے، رسمی تعلیم ضروری ہے آپ کو پتہ ہونا چاہیے آپ کیا حاصل کر رہے ہیں۔