فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے بعد شرمین عبید کو بھی معاف کر دیا

اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے بعد شرمین عبید چنائے کو بھی معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

فیروز خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرمین عبید کے معاملے کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے۔ یا اللہ آپ مہربان ہیں‘۔

دو روز قبل فیروز خان ٹوئٹ کرتے ہوئے پہلے اداکار نے اپنے مداحوں سے سابق اہلیہ کو معاف کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی ۔

تاہم اگلی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرنے والی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ رضا گزشتہ چند دنوں سے ان کے ساتھ بہت مہربان ہیں کہ انہوں نے ان کا دل جیت لیا۔

واضح رہے کہ رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں اداکار فیروز خان کو نامزد کرنے پرشرمین عبید چنائے نے اپنا ماضی میں جیتا ہوا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فیروز خان اور علیزے سلطان میں 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ علیزے سلطان نے فیروز خان پر جسمانی نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

یاد رہے کہ عدالت نے اداکار فیروز خان کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران بیٹے سلطان کو 19 سے 24 جولائی تک فیروز خان کے حوالے کیا تھا جبکہ بیٹی فاطمہ کو 2 دن کے لیے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک دینے کی ہدایت کی تھی