صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی

 لاہور: صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر معروف صحافی حامد علی بہلوال پر بھی تشدد کے الزامات عائد کر کے خلع لے لیا تھا، ان سے صنم ماروی کے تین بچے ہیں۔

صوفی گلوکارہ کے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے انہوں نے خفیہ نکاح کیا جو بعد میں سامنے آیا اور مارچ میں صنم ماروی نے خبیب قریشی سے بھی خلع کا دعوی فائل کیا تھا۔

دعویٰ دائر ہونے کے بعد فیملی کورٹ کی طرف سے صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی۔