پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ سونیا حُسین نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز شخصیات مختلف شادیوں اور دیگر فنکشنز میں جانے کے لئے بھاری معاوضہ لیتی ہیں۔
دوران شو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات ، اے لسٹ فنکار کسی شادی میں جانے کے لئے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟‘
میزبان کے سوال پر آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند سونیا حسین نے بتایا کہ ’شوبز سے وابستہ فنکار شادی میں مختصر وقت کے لئے شرکت کرتے ہیں، جس کا وہ بھاری معاوضہ لیتے ہیں جو کبھی کبھار ملینز میں ہوتا ہے لیکن وہ خود اس طرح کسی کی شادی میں معاوضے کے عوض شرکت کرنے پر یقین نہیں رکھتیں‘۔
خیال رہے کہ سونیا حسین جلد ہی ’گینگ آف خراسان‘ میں نشے کے عادی ’مرشد‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔