پانی کی وافرمقدار، کم کیلوریزاورفائبر پرمشتمل کھیرا اپنے ان گنت فوائد سے بھرپورہے۔ یہ سوزش کی دوری، زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں طرزِ زندگی کی بیماریوں میں تیزی آئی ہے۔ جسم کی اضافی چربی اور صحت مند طرزِ زندگی نہ اپنانے کے باعث لاحق بیماریاں کھیرے کے ذریعے ہی دور کی جاسکتی ہیں۔
کم کیلوریز والا سپر فوڈ
کھیرے جنہیں اکثر صرف سلاد کے طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے وزن میں کمی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ک
ھیرے کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا ناقابل یقین حد تک فائدہ مند ہوسکتا ہے کیونکہ ان میں پانی کی زیادہ مقدار ہائیڈریشن میں مدد کرتی ہے۔
کھیرے کے غذائی فوائد
چربی کو کم کرنے والی خصوصیات کے علاوہ کھیرے بہت سارے غذائی فوائد پیش کرتے ہیں جو انہیں صحت مند طرزِ زندگی کا ایک اہم جزو بناتے ہیں۔
ہائیڈریشن اور ڈی ٹاکسفکیشن
مجموعی صحت کے لئے مناسب ہائیڈریشن بہت ضروری ہے اور کھیرے آپ کی روزانہ پانی کی کھپت کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دل کی صحت
کھیرے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے مرکبات ہوتے ہیں جو صحت مند بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔
جلد کی خوبصورتی
کھیرے میں پایا جانے والا سیلیکا کولاجن کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے جس سے صحت مند اور چمکدار جلد پیدا ہوتی ہے۔ کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے ارد گرد سوزش اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت
کھیرے میں وٹامن K کی موجودگی ہڈیوں کی ڈینسیٹی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اورساتھ ہی فریکچر اور آسٹیوپوروسس کا خطرہ کم کرتی ہے۔
بلڈ شوگر ریگولیشن
کھیرے میں گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جس سے وہ ذیابیطس میں مبتلا افراد یا خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم کرنے کے خواہاں افراد کے لئے موزوں ہوجاتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ
کھیرے میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی کینسر فوائد ہیں۔ سائنٹفک ورلڈ جرنل میں شائع ہونے والے 2010 کے ایک تحقیقی جائزے کے مطابق کھیرے میں موجود کیوکربیٹاسین کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں۔