پاکستانی مقبول ڈرامہ میرے پاس تم ہو بھارتی چینل پر بھی نشر کرنیکا اعلان

 لاہور: پاکستان کا بلاک بسٹر ٹی وی ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ جلد انڈین ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ 

انڈین مداح پاکستانی فنکاروں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیق کو اپنے چینل ’زی زندگی‘ پر دیکھ سکیں گے۔

بھارتی چینل ’زی زندگی‘ اس سے قبل متعدد پاکستانی ڈرامے نشر کرچکا ہے جن میں ’قصہ مہربانو کا‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘ اور ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ’زی زندگی‘ نے اعلان کیا کہ ڈراما جلد انڈین ٹیلی ویژن کی اسکرینوں پر آرہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کا مقبول ترین ڈراما 2 اگست سے ’زی زندگی‘ پر پیش کیا جائے گا اور اسے انڈین مداح انجوائے کرسکیں گے۔