بالی وڈ کی کس اداکارہ کے پاس دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا ہے؟

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے پاس دنیا کا مہنگا ترین ہیرا موجود ہے، یہ ہیرے کی انگوٹھی ان کو تحفے میں دی گئی۔

ساوتھ انڈین ایکٹریس تمنا بھاٹیہ اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ سے ہمیشہ متاثرکرتیں ہیں۔ تمنا کے پاس ایک نایاب انگوٹھی ہے ۔ تمنا کی اس نایاب انگوٹھی میں ہیرے کا جڑاو ہے۔ اور یہ ہیرے کوئی معمولی ہیرا نہیں بلکہ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا ہے۔

تمنا نے یہ ہیرے کی انگوٹھی خود نہیں خریدی تھی بلکہ اداکارہ کو یہ انگوٹھی ساوتھ کے ایک سپراسٹار کی بیوی نے دی تھی ۔

اس انگوٹھی کو تمنا کی ایک تیلگو فلم کے کام سے متاثر ہوکرساوتھ انڈین ایکٹر رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے تحفے میں مہنگی ترین اور نایاب انگوٹھی دی۔

حال ہی میں تمنا بھاٹیہ کی فلم لسٹ اسٹوریز 2 او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوئی۔