اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ ایک بار پھر ٹرینڈ کرنے لگے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگااور اب کی بار وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

قومی کرکٹرنسیم شاہ ان دنوں سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہیں،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہےجبکہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ 3 وکٹیں لےکر نمایاں رہے۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے کی تصویرشیئرکی تھی جو انہیں ہوٹل والوں کی طرف سے ویلیکم کیلئے دیا گیاجبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کی لوکیشن کولمبو، سری لنکا کی ہے۔

یہ دیکھنے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کا میدان سنبھال لیا اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایک صارف نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹرالی گھسیٹ رہے ہیں جبکہ ان کا آدھا چہرہ بھی چھپا ہوا ہےاور دوسری تصویر میں پھول نظر آرہے ہیں، صارف نے لکھا کہ بالآخر ہمیں وجہ مل گئی ۔

ایک اور صارف نے تو سری لنکا میں اروشی روٹیلا کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا کریں۔