ممبئی: انڈین حکام نے ہالی وڈ فلم ’اوپن ہائمر‘ کے متنازعہ منظر کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متعدد ہندو شائقین نے فلم میں نازیبا مناظر کے دوران اپنے مذہب کی مقدس کتاب ’گیتا‘ کو پڑھنے پر فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کلچر سیو انڈیا فاؤنڈیشن کے رہنما ادے پرکاش نے فلم میں ہندوؤں کی مقدس کتاب کی توہین پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینسر بورڈ کی طرف سے اس متنازعہ سین کی منظوری دیئے جانے کی تفتیش ہونی چاہئے۔
’اوپن ہائمر‘ نیوکلیئر بم بنانے والے ایٹمی سائنسدان کی زندگی پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کے ساتھ کرسٹوفر نولن کو 20 برس میں پہلی مرتبہ آر ریٹنگ ملی ہے۔
کرسٹوفر نولن کے مطابق اوپن ہائمر کی زندگی اور ذاتی تعلقات کی نوعیت کو واضح کرنے کیلئے فلم میں سیکس مناظر کی ضرورت تھی۔
انڈیا میں فلمی شائقین نے سیکس مناظر کے دوران ’گیتا‘ پڑھنے کو اس کی توہین قرار دیتے ہوئے فلم کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔