عمران ہاشمی ٹائیگر تھری کا حصہ بن گئے

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعمران ہاشمی بھارتی تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔

فلم میں عمران ہاشمی کی شمولیت پر ان کے مداحوں نے بے پناہ جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق یہ فلم کامیاب اورمشہور ٹائیگر فلم کا تیسرا پارٹ ہے جس میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اداکاری کرتے نظر آئیں گ

اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور عمران ہاشمی کی اس فلم میں موجودگی سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی۔

فلم کے پلاٹ اور عمران ہاشمی کے کردار کی تفصیلات کو فلحال خفیہ رکھا گیا ہے جس سے فلم میں ان کے کردار کے بارے میں تجسس اور توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔