نور بخاری کی محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔

موسمِ گرما کے اختتام پر بہت سے پاکستانی ہر سال کی طرح اس سال بھی کچھ دنوں کی چھٹیاں گزارے کے لیے ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کرتے یا پھر بیرونِ ملک جانے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔

نور بخاری کو محرم کے ایام میں بھی لوگوں کی گرمیوں کے اختتام پر چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنا بالکل پسند نہیں آیا۔

اس حوالے سے اُنہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کے لیے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ واہ رے امتی، آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

نور بخاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے 2017ء میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔