پاکستان جانا زندگی کا بہترین سفر تھا، لیگزی ایلفرڈ

دنیا کے تمام ملکوں کا سفر کرنے والی کم عمر ترین سیاح لیگزی ایلفرڈ (Lexie Alford) کا کہنا ہے کہ بطور خاتون سیاح پاکستان جانا اُن کی زندگی کا بہترین سفر تھا۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی لیگزی نے 5 ایسے ملکوں کی فہرست جاری کی ہے جو اُن کے لیے حیرانی کا باعث بنے اور جہاں وہ آنکھ بند کر کے دوبارہ جانا چاہیں گی، اُن میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔ 

اُنہوں نے پاکستان کے سفر کو اپنی زندگی کا حیران کن ترین سفر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی اور وسیع و عریض قدرتی خوب صورتی اُن کی توقعات سے کہیں زیادہ تھی۔ 

اُنہوں نے خاص طور پر فیری میڈوز کو دنیا کا پُرامن اور خوب صورت ترین مقام قرار دیا۔