پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
یمنیٰ زیدی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بہت سے عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔
اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والی شوبز شخصیات میں وہاج علی کا نام بھی شامل ہے۔
وہاج علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یمنیٰ زیدی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ سالگرہ مبارک ہو، یمنیٰ زیدی‘
اُنہوں نے ساتھی اداکارہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کے لیے بہت ساری دعائیں‘۔
یاد رہے کہ اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے مشہور ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں ایک ساتھ کام کیا جسے عالمی سطح پر شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔