بنوں، 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، اور بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذورہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھرکی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔