کانگو سے خیبرپختونخوا میں 4 ہلاکتیں

جانوروں میں پائی جانے والی خطرناک وائرس کانگو سے خیبر پختونخوا میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کانگو وائرس کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بلوچستان کے بعد جانوروں میں پائی جانے والا خطرناک وائرس کانگو خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا ہے، اور اس بیماری سے صوبے میں رواں سال چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ کانگو سے متاثرہ 9 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا ہے، اور اس وقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو سے متاثرہ ایک مریض زیرعلاج ہے۔