پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے بھی بالی ووڈ کی معروف فلم ’باربی‘ کا اسٹائل اپنا لیا، لیکن مداحوں پر اپنا جادو چلانے میں ناکام ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبور علی نے اپنے نئے فیشن شوٹ کی چند تصاویر دو مختلف پوسٹس میں شیئر کی جن میں انہوں نے ڈیزائنر فہد حسین کا گلابی رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہلکے میک اپ اور جیولری کے ساتھ اداکارہ نے باربی کا ہیئر اسٹائل بھی کاپی کیا اور پونی ٹیل بنائی۔
انہوں نے اپنی مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں باربی کے گانے کی لائن بھی لکھی ’امیجینیشن، لائیو از یور کری ایشن‘ انہوں نے ایک اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے آپ پر توجہ دیں حتیٰ کہ توجہ کا مرکز آپ بن جائیں‘۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین پر صبور علی کا جادو نہ چل سکا، بیشتر صارفین نے اداکارہ سے ان کے اس بولڈ انداز پرناراضگی کا اظہار کیا۔