اسلام آباد : کوآرڈینیٹرانسدادپولیو شہزاد بیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے قریب آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو زیرو ہونے کا امکان ہے ، کوآرڈینیٹرانسدادپولیو شہزاد بیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے قریب آگئے ہیں۔
شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ ہر مہم میں 90 فیصدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلاتےہیں، پاکستان میں پہلے پولیو کی 11اقسام تھیں اب صرف ایک رہ گئی ہے۔
کوآرڈینیٹرانسدادپولیوپروگرام نے کہا کہ افغانستان میں پولیوکیسززیادہ ہیں تاہم ہم پولیوکےپھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیوکے 22ہزار کیسزرپورٹ ہوتے تھے، رواں سال پولیوکےصرف 2 کیسزسامنے آئے۔
شہزاد بیگ نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں 18 پولیو ورکرز اور 49 اہلکار شہید ہوئے۔