شوبز چھوڑنے کی افواہوں پر رمشا خان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ  ان کے شوبز  چھوڑ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم رمشا خان نے ان خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

رمشا خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، برائے مہربانی سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کیا کریں‘۔

PIO;0

یاد رہے کہ حال ہی میں رمشا خان نے میگا اسٹار اور ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں اداکاری کر کے ڈراموں کے بعد فلموں کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔