کراچی : نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کو خون کی شدید ضرورت ہے۔
حادثے کے بعد نوابشاہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، بہت سارے زخمیوں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حادثے کے متعدد زخمیوں کی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث تشویشناک ہوگئی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیئے جائیں۔
ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر فیض مری کے مطابق 8سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، سرہاری ہسپتال میں19 لاشیں لائی گئی ہیں، جن میں 7خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرین حادثےمیں10بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے، 8بوگیوں پر کام جاری ہے، 2بوگیوں کیلئے کرین طلب کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق 13لاشیں سرہاری اسپتال جبکہ 2 لاشیں شہید بینظیرآباد منتقل کردی گئیں،
زخمی افراد کو شہید بے نظیر آباد منتقل کیا جارہا ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو ہٹایا جائے گا۔