ایمن خان اور منیب بٹ کے یہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی شوبز کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے کے دو بچے ہیں۔

ایمن خان نے اپنی شادی سے قبل بہت سے ڈراموں میں کامیاب اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔تاہم شادی کے بعد ایمن خان نے یوں تو کوئی پراجیکٹ نہیں کیا تاہم وہ انسٹاگرام پر فولو کی جانے والی دوسری بڑی پاکستانی شخصیت ہے۔ ایمن اور منیب کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی۔

جوڑے کے یہاں پہلی بیٹی کی ولادت 30 اگست 2019 کو ہوئی۔ امل منیب کو سیلبریٹی کڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اب امل کی پیدائش کے لگ بھگ 4 برس بعد ایمن اور منیب کے یہاں دوسری بیٹی ہوئی۔

شوبز کی شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو مبارک باد دی۔