ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز میں ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے اور مداح فلم کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
ایکشن تھرلر ’جوان‘ کے دھماکا خیز ٹیزر اور پھر پہلے گانے ’زندہ بندہ‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کا جوش وخروش آسمان پر پہنچ گیا ہے اور ہر طرف فلم کے چرچے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل اس کا ایک قدرے طویل ٹریلر اور کچھ گانے بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بالی وڈ کنگ نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کو باکس آفس پر کامیاب بنانے کیلئے بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کی تشہیری حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ رخ خان ایکشن تھرلر ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل کوئی انٹرویو نہیں دیں اور انہیں امید ہے کہ انٹرویوز کے بغیر ہی شائقین فلم کیلئے سینما پہنچ جائیں گے۔
نامور فلمساز ایٹلی کی فلم 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ نیانترا، وجے سیتھوپتی اور دیپیکاپڈوکون بھی شامل ہیں۔