زندگی اب پہلے جیسی نہ رہی، اداکارہ رومیسہ خان کی مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے ان کی والدہ بیمار پڑ گئی تھیں اور اب وہ خود بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوگئی۔

انہوں نے اسپتال کے بیڈ سے چند تصاویر انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی اب پہلے جیسی نہ رہی، پہلے میری والدہ اور اب میں بیمار ہوگئی ہوں، گزشتہ 2 ماہ سے زندگی مستحکم نہیں رہی، براہ کرم دعاؤں میں یاد رکھیں اور سوشل میڈیا سے غائب رہنے کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں‘۔

زندگی اب پہلے جیسی نہ رہی، اداکارہ رومیسہ خان کی مداحوں سے دعا کی اپیل

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جھوٹ نہیں بولوں گی لیکن میں سوشل میڈیا کانٹنٹ بنانے کو بہت یاد کرتی ہوں، میں ان تمام مصروفیات سے جو مجھے بہت پیاری بھی ہیں، کہیں دور جانا چاہتی ہوں کیونکہ میں بہت تھک گئی ہوں، لیکن میں ہار نہیں مانوں گی اور کوشش کرتی رہوں گی کہ آپ کو وقتاًفوقتاً اپ ڈیٹ دیتی رہوں‘۔

زندگی اب پہلے جیسی نہ رہی، اداکارہ رومیسہ خان کی مداحوں سے دعا کی اپیل

انہوں  نے مزید انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بیماری کے باوجود انہیں اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے جانا پڑ رہا رہے کیونکہ زندگی چلتی رہتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ ستمبر سے ایک بار پھر ایکٹو ہوجائیں گی‘۔