صبا قمر نے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا حاصل کر لیا

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا پیش کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈرامہ ”فراڈ“ کی مرکزی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پرجی سی سی لیگل کنسلٹنٹس کا ویزا کے عمل کی حمایت اور پیشہ ورانہ ہینڈلنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔