بہاولنگر : تین بچیاں دریائے ستلج میں ڈوب گئیں

بہاولنگرمیں نہاتے ہوئے تین بچیاں دریائے ستلج میں ڈوب گئیں۔

تفصیلات کےمطابق دو بچیوں کواہل علاقہ نے بروقت نکال لیا 12 سالہ بچی کی تلاش جاری ہے،بچیاں ڈوبنے کا واقعہ کوٹ مخدوم کے نواحی علاقہ میں پیش آیا۔

واٹر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راو شرافت ریسکیو ٹیم کو خود لیڈ کررہے ہیں۔