کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھارت میں سامنے آ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھارت میں سامنے آ گئی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو ’ایرس‘ (Eris)کا نام بھی دیا گیا ہے، جو کورونا ویکسینز کے خلاف کافی حد تک مدافعت رکھتی ہے۔

مہاراشٹر میں اس قسم کے مریض رواں سال مئی میں سامنے آئے تھے تاہم جولائی تک اس کا پھیلاﺅ زیادہ نہیں ہوا، تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کے سینکڑوں مریض سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔

مہاراشٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جولائی کے اختتام تک ایرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70تک تھی جو اگست کے پہلے 6دنوں میں 120سے تجاوز کر گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرس کے متعلق زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اس لیے بھی زیادہ پھیل رہی ہے کیونکہ لوگوں میں ویکسی نیشن سے آنے والی امیونٹی کا وقت کے ساتھ اثر کم ہوتا جا رہا ہے۔