پاکستانی سینئر، اداکارہ، میزبان و ماڈل عفت عمر نے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف سے شکووں سے بھری پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم کے غلط فیصلوں، ضد اور جیل میں قید ہونے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہی وجہ ہے کہ خان صاحب ہم آپ سے منتیں کر رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جائیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے قانون بنائیں، اصل مجرموں کا پتہ ہوتے ہوئے بھی آپ نے تو وہی پرانی بیان بازی کی کہ سیاست دان اس ناکام ریاست کی اصل وجہ ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب ایک اور وزیرِ اعظم جیل میں ہے اور یہ ہمیں خوش نہیں کر رہا لیکن اگر یہ میاں صاحب کے لیے ٹھیک تھا تو یہ آپ کے لیے بھی ٹھیک ہے۔‘
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں قید ہیں۔