ممبئی: بالی وڈ بلاک بسٹر سیریز کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں سپراسٹار دیپیکا پڈوکون ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون روہت شیٹھی کی نئی فلم میں اہم کردار نبھانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
اداکارہ پولیس یونیورس کی فلم میں پہلی خاتون پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی اور انہوں نے اس کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کومیو رول نہیں ہے بلکہ یہ مرکزی کردار ہے اور اس کیلئے اداکارہ 35 سے 40 روز تک شوٹنگ کرائیں گی۔
’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ اس کی ریلیز اگلے برس اگست میں متوقع ہے۔
ٹائیگر شیروف فلم میں ایک کومیو کردار کریں جبکہ فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور اکشے کمار مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔