لیہ میں حادثہ، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

  لیہ: لیہ کی تحصیل چوبارہ میں مسافروین ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے میں سات افراد جاں بحق گئے۔
 
ریسکیوکے مطابق مسافر وین ٹائی راڈ کھلنے کے باعث ٹرک سے ٹکرائی۔جس کے باعث سات افراد موقع پرجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔

 حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد قل خوانی کیلیے بھکرسے میاں چنوں جارہے تھے۔ریسکیو نے میتوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا۔