شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں دولہا کی فائرنگ سے 3 بھتیجے جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین میں شادی کی تقریب میں دُولہا کی فائرنگ سے تین بھتیجے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 اور 8 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والا دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے میں دولہا کے 3 سگے بھتیجے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔