5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ملزم کو متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، اور ایک کارروائی میں پولیس نے 5 افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری عنایت اللہ کو بیرون ملک فرار ہونے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس نے کامیاب کارروائی میں ملزم کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا، ملزم کو یو اے ای روانگی سے قبل دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا، اور مزید کاروائی کیلئے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عنایت اللہ 5 برس قبل رحیم یار خان میں 05 افراد کے قتل کے واقعہ میں ملوث تھا، اور رحیم یار خان پولیس نے ملزم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کروایا تھا۔