سینما گھروں پر ٹیکس ختم، فلمی صنعت کے لئے ٹیکس چھوٹ سمیت مراعات کا اعلان

‏سبکدوش ہونے والی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے آرکائیوز کو ریڈیو فلیکس کی شکل میں محفوظ کیا گیا ہے جسے آواز خزانہ کا نام دیا گیا ہے۔‏

‏ہفتہ کو لاہور میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینما گھروں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور 27 سال بعد پی ٹی وی نے فنکاروں کی فیس کا ڈھانچہ تبدیل کر کے اسے مارکیٹ پرائس پر لایا ہے۔‏

‏مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم سازی کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کرکے صفر کردی گئی ہے۔‏

‏انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک فلم اور سکرین کے ذریعے اپنی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔‏

‏سابق وزیر نے کہا کہ فلم پالیسی کے حوالے سے قانون سازی 2022 میں مکمل ہو چکی ہے۔‏

‏قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے فنکاروں کا احترام ضروری ہے۔‏