پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کم عمری میں  پاکستانی موسیقی میں نئی جہت متعارف کرائی۔

ورسٹائل گلوکارہ نازیہ حسن نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت دیگر ایوارڈز اپنے نام کیے۔

جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں۔ 

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن محض 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔