ہری پور: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تیز رفتار کار الٹ کر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
حکام کے مطابق جھاری کس انٹرچینج کے قریب حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جان سے گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنوں سے تھا، لاشوں کو ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔