الحمرا میں فحش مجرہ کرنے والی دو ڈانسرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے والی اداکاراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور الحمرا میں فحش مجرہ کرنے والی دو ڈانسرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد اداکارہ شمع رانا اور پائل چوہدری کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔
دونوں اداکاراؤں کے بیہودہ ڈانسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں ڈانسر شمع رانا نے اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کی تمام حدیں پار کیں، جب کہ پائل چوہدری نے ”نوکر وہٹی دا“ سٹیج ڈرامے میں فحش اشارے اور بیہودہ ڈانس کیا تھا۔
نگراں وزیراطلاعات عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور دونوں ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جب کہ فحاشی پھیلانے والی اداکاروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔