مردان، مکان تنازعہ پر خاتون 3 جوان بیٹوں سمیت قتل

مردان میں مکان کے تنازعے پر خاتون اور اس کے 3 بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 افراد کے قتل کا واقعہ رشید آباد کے علاقے میں پیش آیا.

ملزمان مقتول خاتون سے زبردستی گھر خریدنا چاہتے تھے، انکار پر ملزمان نے تین بیٹوں سمیت خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 4 افراد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔