موٹروے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ائس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔
نامی نشہ آور کیمیائی مادے کا استعمال پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔crystalline methamphetamines or crystal meth
معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اُور رشکئی سروس ایریا کے قریب گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اُس سے پندرہ کلو چھ سو گرام ائس برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
نشہ آور ائس متوقع طور پر پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔
موٹر وے پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی اور منشیات، تھانہ تور ضلع مردان پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔