بے لگام ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

کراچی میں ڈاکوؤں نے کالونی پل کے قریب مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کی ذندگی لے لی۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فہد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کا رہائشی تھا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم پانچ بہن بھائیوں ہیں فہد چوتھے نمبرپر ہے، ماں باپ کا لاڈلا تھا۔

بھائی حمزہ نے کہا کہ رشتے داروں نے بھائی کی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع دی اور ہمیں جناح اسپتال بلایا، ہم پہنچے تو فہد جان کی بازی ہارچکا تھا۔ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس نے کہا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فہد احمد کو مارا گیا واردات میں چار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی۔