فحش ڈانس کیس میں نامزد اداکاراؤں کی عبوری ضمانت منظور

سیشن کورٹ نے فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کی 2 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کے خلاف الحمرا میں فحش مجرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اداکارہ کہکشان عرف پائل چوہدری اور شمع رانا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔

عدالت نے پائل چوہدری اور شمع رانا کی عبوری ضمانت 2 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دونوں اداکاروں کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے۔