امیشا پٹیل نے بلاگ بسٹر فلمز تیرے نام، چلتے چلتے، منا بھائی ایم بی بی ایس کیوں ٹھکرائیں؟

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ سپراسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلموں کی آفر ٹھکرانے پر افسوس نہیں۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘ ، سلمان کی ’تیرے نام‘ اور سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں کام کی آفرہوئی تھی تاہم دیگر پروجیکٹس میں مصروفیت کے باعث انہوں نے منع کردیا۔

امیشا پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ان فلموں میں کام کے لیے میرے پاس وقت نہیں تھا اور یہ آفرز ٹھکرانے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہے۔ اپنی پہلی ہٹ فلم ’کہو نا پیار ہے ‘ کہ ہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی منتظر ہوں۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی ہٹ فلم ’غدر‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ حال ہی میں ریلیز ہونے کے بعد ہٹ ہوگیا ہے اور فلم اب تک کروڑوں کی کمائی کرچکی ہے۔